۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سکریٹری آل انڈیا شیعہ یتیم خانہ لکھنو نے جدید داخلے کا کیا اعلان

حوزہ/ آل انڈیا شیعہ یتیم خانہ لکھنو کے نئی انتظامیہ کمیٹی کے سکریٹری جناب سید شمیم احمد نے ہندوستان کے تمام شیعہ ائمہ جمعہ و جماعت کو خط لکھ کر گذراش کی کہ اگر آپ کے علاقہ، قصبہ دیہات میں کوئی نادار یتیم بچہ جسکی کفالت ہم سب کی ذمہ داری ہے کا تعیین و تصدیق ہو جائے تو آل انڈیا شیعہ یتیم خانہ لکھنو اس ذمہ داری کو اٹھانے کے لئے آمادگی کا اعلان کرتا ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لکھنو/ آل انڈیا شیعہ یتیم خانہ لکھنو کے نئی انتظامیہ کمیٹی کے سکریٹری جناب سید شمیم احمد نے ہندوستان کے تمام شیعہ ائمہ جمعہ و جماعت کو خط لکھ کر گذراش کی کہ اگر آپ کے علاقہ، قصبہ دیہات میں کوئی نادار یتیم بچہ جسکی کفالت ہم سب کی ذمہ داری ہے کا تعیین و تصدیق ہو جائے تو آل انڈیا شیعہ یتیم خانہ لکھنو اس ذمہ داری کو اٹھانے کے لئے آمادگی کا اعلان کرتا ہے۔

جناب سید شمیم احمد سکریٹری آل انڈیا شیعہ یتیم خانہ لکھنو نے بتایا کہ اس وقت ہمارے یہاں سو بچوں کی جگہ موجود ہے۔ لہذا اگر مستحق بچے آ گئے تو انکی خدمت ہمارے لئے شرف ہو گی۔

سکریٹری آل انڈیا شیعہ یتیم خانہ لکھنو نے جدید داخلے کا کیا اعلان
ریٹائرڈ انجینیئر سید شمیم احمد،انڈیا شیعہ یتیم خانہ لکھنو کے نئی انتظامیہ کمیٹی کے سکریٹری

واضح رہے کہ ایک لمبی لڑائی کے بعد اوقاف کے سلسلہ میں مولانا سید کلب جواد نقوی امام جمعہ لکھنو کو کامیابی ملی اور آپ کی کوششوں سے الیکشن ہوا جس میں خیانت کاروں کو ناکامی ملی۔ جس کے بعد شیعہ سینٹرل وقف بورڈ اترپردیش نے یتیم خانہ میں نئی انتظامیہ معین کیا جس میں ریٹائرڈ انجینیئر سید شمیم احمد کو سکریٹری معین کیا گیا ہے۔

سکریٹری آل انڈیا شیعہ یتیم خانہ لکھنو نے جدید داخلے کا کیا اعلان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .